سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے درمیان معاہدہ

سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے درمیان معاہدہ ہوا ہے ۔ سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے باضابطہ طور پر 12.5 بلین روپے کے زون ڈویلپمنٹ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔۔46.88 ایکڑ اراضی پر پھیلے ہوئے، ہری پور میں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی آپریشنل سہولت اعلیٰ معیار کے ٹیک انفراسٹرکچر کی حامل ہے۔۔ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز، بائیو میڈیکل ٹیکنالوجیز، اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے انٹرنیٹ آف تھنگز کے حل کی ہائی ٹیک پیداوار کے لیے سہولت پیش کرتا ہے۔۔ اس اہم منصوبے کی پیشرفت کوایس آئی ایف سی کی سٹرٹیجک مدد کے ذریعے تیز کیا گیا ہے جس نے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کو ملکی اقتصادی حکمت عملی میں ایک مرکزی ستون کے طور پر نمایاں کیا۔۔ اسلام آباد میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں باضابطہ دستخطی تقریب منعقد ہوئی جس کامقصد بنیادی اتحاد قائم کیا جائے جوبڑھتی ہوئی قومی ٹیکنالوجی کی صنعت میں ترقی کو تیز کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے۔ سرکاری اور نجی دونوں اداروں کے لیے 10 سال کے لیے مالی مراعات کی توسیع کی ہے۔ ۔