موجودہ پیداواری ڈھانچے میںفوری اور موثر تبدیلی کی اشد ضرورت ہے، خادم حسینآئی ایم ایف بعض معاملات کی درست نشاندہی کرتا ہے ، رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی

لاہور(پریس ریلیز)فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ موجودہ پیداواری ڈھانچے میںفوری اور موثر تبدیلی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ موجودہ نظام نمو کا محرک ثابت نہیں ہورہا، آئی ایم ایف کی طرف سے بعض معاملات میں بروقت اور درست نشاندہی کی جاتی ہے لیکن ہم ذہنی طور پر اس کے لئے تیار نہیں ہوتے ۔ اپنے دفتر میںملاقات کے لئے آنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے خادم حسین نے کہا کہ موجودہ تجارتی خسارے کے اعدادوشمار پر ایک بار پھر نظر ڈالیں تو ابتدائی طور پر حاصل ہونے والا تجارتی سرپلس اب بتدریج خسارے میں تبدیل ہورہا ہے، یہ سرپلس زیادہ تر انتظامی اقدامات یا برآمدی اشیا ء کی عالمی قیمتوں میں وقتی اضافے کی وجہ سے حاصل ہوا تھا اور یہی وہ اقدامات تھے جو آئی ایم ایف کو ناپسند بھی آئے۔ پاکستان کی برآمدات کے لئے زیادہ تر خام مال درآمد کیا جاتا ہے جس کا حجم بڑھتا ہے تو ہمارا تجارتی خسارہ بھی بڑھ جاتا ہے اس لئے ہمیں اس حوالے سے جامع اور موثر پالیسی بنانا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایس ایم ایز پر خصوصی توجہ دی جائے اور اسے برآمدی صنعت میں ڈھالنے