سکیورٹی فورسز کاخفیہ اطلاعات پر ضلع ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر ضلع ژوب میں آپریشن کیا گیا ۔آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔۔آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر بابر خان کی نماز جنازہ ژوب کینٹ میں ادا کر دی گئی۔۔۔ نماز جنا زہ میں اعلیٰ فوجی اور سول افسران، عوام اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔۔۔۔ میجربابرنیازی کا تعلق میانوالی سے تھا،جنہوں نے 2012 میں پاکستان آرمی کی پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا ، وہ اس وقت فرنٹیرکوربلوچستان نارتھ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ،میجربابرنیازی شہید نے سوگواران میں بیوہ ،ایک 3 سالہ بیٹا اور والدین چھوڑے ہیں
آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،امن واستحکام کوسبوتاژکرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کوناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے۔۔ بہادربیٹوں کی قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کیخلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی