وزیر تجارت کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے منصوبوں کا جائزہ لینے کی ہدایت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال حالیہ برسوں میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے فنڈز فراہم کیے گئے منصوبوں کا مکمل جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ کس طرح برآمدی ترقی کو تقویت ملی سکتی ہے اور اس میں بہتری کے لیے شعبوں کی نشاندہی کرنا ہے۔ وزارت تجارت نے ای ڈی ایف کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبوں میں شامل مختلف اسٹیک ہولڈرز کو خطوط کی ایک سیریز کے ذریعے اس ہدایت سے مطلع کیا۔