دنیا کی بڑی معیشتوں کی تنظیم جی 20 کا اجلاس آج برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں شروع ہورہا ہے۔اس اجلاس میں غربت کے خاتمے،موسمیاتی تبدیلی،ماحولیاتی تحفظ سمیت دیگر اہم عالمی امور پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن اور چین کے صدر شی چن پنگ سمیت دیگر عالمی رہنماریو ڈی جنیرو پہنچ چکے ہیں۔اجلاس کی میزبانی برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کریں گے۔ برازیل کے شہر ساؤ پولو میں کچھ روز دھماکوں کے بعد اجلاس کیلئے سکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔