ملائیشیا وزیر اعظم کی کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر حملے کی شدید مذمت


روس کے صدر نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں روسی صدر نے صدر مملکت اور وزیراعظم سے افسوس کا اظہار کیا ۔صدر ولادی میر پوٹن نے کہا کہ روس کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے پاکستان کیساتھ بھرپورتعاون کرے گا۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ واقعات کا مقصد مسلم معاشروں میں امن اور ترقی کے عمل کو روکنا ہے ۔ملائیشیا کی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ترکیہ کی حکومت نے بھی کوئٹہ میں ٹرین سٹیشن پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ ترکیہ نےدہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ایران ، امریکہ اوربرطانیہ نے بھی ٹرین سٹیشن پر حملے کی مذمت کی ہے ۔