ایس آئی ایف سی کی بدولت ٹیکسٹائل برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمدات 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق، اگست میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 13 فیصد اضافے کے ساتھ 1.64 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ اگست 2023 میں یہ 1.46 بلین ڈالر تھیں۔
بنگلہ دیش میں سیاسی عدم استحکام اور بین الاقوامی پابندیوں کے نتیجے میں چین کی مصنوعات کی طلب میں کمی پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ کا باعث بنی ہیں ، جے ایس گلوبل ریسرچ کی تجزیہ کار شگفتہ ارشاد نے برآمدات میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں بڑھتی ہوئی لاگت اور سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ساتھ چین پر پابندیوں نے عالمی کپڑے کے درآمد کنندگان کو پاکستان، بھارت اور ویتنام جیسی متبادل مارکیٹوں کی جانب مائل کیا ہے۔اس صورتحال کے باعث اگست 2024 ء میں نٹ وئیر اور بیڈ ویئر کی برآمدات میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات میں 28 فیصد سال بہ سال اضافہ دیکھا گیا ہے ، پاکستان کی لسٹڈ ٹیکسٹائل کمپنی” انٹرلوپ لمیٹڈ” اس صورتحال سے خاص طور پر ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات میں مزید بہتری کی توقع کر رہی ہے ، جس سے کمپنی کے مارجن میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی ۔