فنکاروں، ماہرین ماحولیات، اور کمیونٹی کے درمیان تعاون تحفظ کی ترغیب دیتا ہے،رومینہ خورشید

وزیراعظم کی کوارڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے “وائلڈ لائف آرٹ” نمائش کا افتتاح کر دیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا نمائش میں آکر خوشی ہوئی، احسن اور کامران قریشی کی شاندار تخلیقات پاکستان کی جنگلی حیات کی خوبصورتی اور اس کے تحفظ کی فوری ضرورت پر توجہ دلاتی ہیں۔
رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا فنکاروں، ماہرین ماحولیات، اور کمیونٹی کے درمیان تعاون تحفظ کے لیے مضبوط اقدام کی ترغیب دے سکتا ہے، آرٹ میں تنقیدی پیغامات پہنچانے کی ایک انوکھی طاقت ہے،انھوں نے کہا پاکستان کی جنگلی حیات ایک قومی خزانہ ہے، اور اس کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ہمارے آج کے اقدامات آئندہ نسلوں کیلئے ہیں۔