مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل مزید گہرے ہوگئے۔اسرائیل نے ایران میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دارالحکومت تہران ،ایلام اور خوزستان میں فوجی اڈوں پر حملے کئے ہیں۔ان حملوں کےبعد تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ایرانی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں فوجی اڈوں کو محدود نقصان پہنچا ہے۔حملوں میں جانی نقصانات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔اسرائیلی فوج نے ان حملوں کو ۔ یکم اکتوبر کےبیلسٹک میزائل حملوں کا جواب قرار دیا ہے۔سعودی عرب سمیت دیگر ممالک نے ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے تہران کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی پامالی قرار دیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق حملوں کے بارے میں اسرائیل نے پیشگی اطلاع دی تھی، لیکن ہم نے ان میں حصہ نہیں لیا