ایس آئی ایف سی کے تعاون سے برآمدات میں 14 فیصد اضافہ
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے بہترین حکومتی حکمت عملی کے باعث رواں مالی سال کے آغاز میں ہی پاکستان کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ادارہ شماریات کے مطابق ملک کی تجارتی اشیاء کی برآمدات 14 فیصد بڑھ گئیں ۔اگست 2024ء میں ملکی برآمدات 62 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ5 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ برآمدات میں اضافے کی وجہ سے تجارتی خسارے میں 4 اعشاریہ 2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ مالی سال2024-25 ء کے آغاز میں تجارتی خسارہ 3 ارب 75 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب ساٹھ کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔ اگست میں ہائی ڈیوٹی والی اشیاء جیسے گاڑیاں، گھریلوبرقی آلات، اوردیگراشیائے ضرورت کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر 1.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی سلسلے میں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے مسلسل جدوجہد اورمختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔حال ہی میں ملک کی برآمدات اور معیشت کے فروغ کے لیے تجارتی لبرلائزیشن کے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔تجارتی لبرلائزیشن منصوبہ جدت پسندی کا استعمال کرتے ہوئے برآمدی اشیاء میں اضافے کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔برآمدات میں اضافے، صنعتی بحالی اورصنعت کاروں کو مالی مراعات فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم کے اس اقدام کی بدولت معیشت میں استحکام آئے گا۔ معیشت کی مضبوطی کے لیے کیے جانے والے حکومتی اقدامات کی بدولت گزشتہ چند مہینوں میں پاکستان کے بیرونی قرضے میں کمی واقع ہوئی ہے۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ملک کی معاشی ترقی کے لیے کی جانے والی حکومتی کاوشیں قابل تحسین ہیں