گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سےڈینگی کے 86 کیس رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرسےڈینگی کے 86 کیس رپورٹ ہوگئے ہیں۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ان میں سے راولپنڈی سے 74 ، گجرانوالہ، شیخوپورہ، اٹک اور میانوالی سےدو،دو جبکہ لاہور، قصور، چکوال اور ساہیوال سے ڈینگی کا ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے-