وزیراعظم محمد شہباز شریف سے میٹا کے پانچ رکنی وفد کی ملاقات

وفد کی قیادت میٹا (Meta) کے نائب صدر برائے ایشیاء پیسیفک سائمن ملنر (Simon Milner)کر رہے تھے
پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں میں بے پناہ استعداد موجود ہے : وزیراعظم کی وفد سے گفتگو
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا ہے : وزیراعظم
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے میٹا کی مہارت سے استفادہ حاصل کیا جائے گا : وزیراعظم
وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو میٹا کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت
میٹا کے وفد نے وزیراعظم کو پاکستان اور ایشیاء پیسیفک میں اپنی سروسز کے بارے آگاہ کیا
میٹا نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ریجن میں پہلا مقابلہ پاکستان میں منعقد کروایا : وفد کی بریفنگ
دونوں اطراف کا پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں کی ترقی و ترویج کے حوالے سے مل کے کام کرنے کا اعادہ
اجلاس میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان ، تانیہ اودروس اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔