وفاقی وزیر نجکاری اور وزیر توانائی کی زیر صدارت ڈسکوز کی نجکاری پر اجلاس
وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان اور وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی زیر صدارت ڈسکوز کی نجکاری پر اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ڈسکوز کی نجکاری، فنانشل ایڈوائزر، مارکیٹ ساونڈنگ اور ری سٹرکچر پلان کے حوالے سے غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی ڈسکوز کی نجکاری کے تمام مراحل قوانین و ضوابط کے مطابق جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مرحلہ وار نجکاری کی جا رہی ہے۔ نجکاری کو شفاف بنانے کے لئے تکنیکی پہلوؤں کو مد نظر رکھا جائے گا۔