راولپنڈی:قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کی نیوز کانفرنس
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں لیکن راولپنڈی سٹیڈیم کی پچ باولنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے۔ راولپنڈی سٹیڈیم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے حتمی کھلاڑیوں کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، امید ہے شائقین کوا چھی ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ہم مختلف پچز پر کھیلتے ہیں ،ہمارے لئے گھاس والی پچ نئی نہیں ہے۔