اسلام آباد ہائیکورٹ،190 ملین پاؤنڈ کیس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے نیب کو بدھ کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔190ملین پاؤنڈز کیس بند کرنے کے نیب کے پرانے فیصلے کی ریکارڈ فراہمی کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے ۔