پیرس اولمپکس،100میٹربیک سٹروک تیراکی میں طلائی تمغہ آسٹریلیا کی کیلی کے نام
آسٹریلیا کی ’کیلی۔ میک کیون‘ نے تیراکی کے 100میٹر بیک سٹروک میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ پیرس میں جاری ایونٹ میں خواتین تیراکی کے 100میٹر بیک سٹروک میں کیلی میک کیون نے امریکہ کی ریگن سمتھ کو مات دیکر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ میک کیون نے 57.33 سیکنڈز کے ساتھ اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔ سمتھ 0.33 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، کانسی کا تمغہ امریکہ ہی کی کیتھرین برکوف کے نام رہا۔23 سالہ میک کیون نے ٹوکیو میں اولمپک بیک اسٹروک گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی آسٹریلوی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ۔۔ مردوں کی 800میٹر فری سٹائل تیراکی میں طلائی تمغہ آئرلینڈ کے’ ڈینیل ویفن‘ نے حاصل کیا۔ ویفن تیراکی میں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے آئرش ایتھلیٹ ہیں۔ ویفن نے سات منٹ اور38.19سیکنڈز کا اولمپک ریکارڈ بھی بنایا۔ امریکہ کے بوبی۔فنکے نے سلور جبکہ اٹلی کے گریگوریو نے برونز میڈل جیتا۔
مردوں کی چار ضرب دو سو میٹر فری اسٹائل ریلے میں جیمز گائے، ٹام ڈین، میتھیو رچرڈز اور ڈنکن اسکاٹ کی ٹیم نے برطانیہ کو سونے کا میڈل دلایا۔ امریکی ٹیم نے 1.35سیکنڈز کے فرق سے چاندی اور آسٹریلیا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔