وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایتھوپیا کے سفیرجمال بیکر عبد اللہ کی ملاقات
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایتھوپیا کے سفیرجمال بیکر عبد اللہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے ملک میں جاری اقتصادی اصلاحات کا جائزہ پیش کیا جن کا مقصد معاشی استحکام حاصل کرنا ہے۔انہوں نے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، سرکاری ملکیتی اداروں میں اصلاحات اورتوانائی کے شعبے میں پیشرفت سمیت حکومت کے معاشی فیصلوں اوراس کے نتیجے میں معاشی استحکام کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی نقطہ نظر میں بہتری آئی ہے اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ کی حالیہ رپورٹ میں اس امر کو تسلیم کیا گیا ہے۔ سفیر نے پاکستان کے معاشی استحکام کو سراہتے ہوئے پاکستان کے تجربات کی روشنی میں ایتھوپیا میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔