پنجاب کے گورنر سردارسلیم حیدرنے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے محنت کشوں کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں ۔محنت کش طبقے کا ملک کی تعمیروترقی میں اہم کردارہے۔لاہور میں تیسری نیشنل لیبرکانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب کاکہنا تھا کہ محنت کش کے استحصال کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرناہوگا۔ ہمیں کم سے کم اجرت پر عمل درآمد کویقینی بناناہوگا۔۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کی بہتری کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔