جاپان کا انسداد پولیو پروگرام کیلئے3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

حکومت جاپان کی جانب سے پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان ، گرانٹ 2025 میں ہونے والی پولیو مہمات میں استعمال کی جائے گی۔ رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 59 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔۔پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاپان کی حکومت کا تعاون قابلِ قدر ہے۔۔۔وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کیسز کو صفر پر لانے کے عزم پر قائم ہیں۔