پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات،الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرتے ہوئے دیگر درخواست گزاروں کو درخواستوں کی نقول پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اکبر ایس بابر اورنوید انجم کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ممبر کے پی نے اکبر ایس بابر سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے بھی انٹرا پارٹی الیکشن کروایا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروایا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فائنل آرڈر کرنے سے روکا ہے۔ممبر کے پی نے کہا کہ ہمارے پاس یہ اختیار نہیں کہ ہم آپ کو دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا کہیں، کمیشن نے دیگر درخواست گزاروں کو درخواستوں کی نقول پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب پانچ سال تک دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی ہدایت نہیں کرسکتا۔کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔