سکھ رہنما گُرپتونت سنگھ پُنوں کے قتل کی سازش کی تحقیقات میں پیش رفت
عالمی سطح پر بھارتی دہشت گردی بے نقاب ہونے لگی ہے ۔۔۔کینیڈا کےبعد امریکا میں بھی گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے ۔۔سکھ رہنما گُرپتونت سنگھ پُنوں کے قتل کی سازش کی تحقیقات میں پیش رفت ۔۔بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق افسر ۔وکاس یادو ۔پرفرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سکھ برادری نے بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا میں بھارتی سفارتخانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔مظاہرین نے کہا کہ بھارت کینیڈا کی سلامتی اور کینیڈا میں اظہار رائے کی آزادی کیلئے خطرہ ہے