وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے بزدلانہ کارروائیاں تھیں جن کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا : وزیراعظم ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا : وزیراعظم وزیراعظم کی بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت وزیر اعظم کی دہشت گردوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایات