سنسناٹی اوپن خواتین سنگلز: پولینڈ کی ایگا شوئٹک کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں
عالمی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا شوئٹک، چین کی زینگ کنوین اور بیلاروس کی آرینا سبالینکا سنسناٹی اوپن کے کوارٹرفائنلز میں پہنچ گئیں۔ امریکہ میں کھیلے جارہے ایونٹ کے راؤنڈ آف16میں ایگا شوئٹک نے یوکرین کی مارٹا۔کاسٹیوک کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔دو اور چھ۔دو سے شکست دیکر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔ چین کی زینگ کنوین نے پولینڈ کی ماگدا لینا۔فریچ کو چھ۔ایک اور سات۔پانچ سے ہراکر لاسٹ ایٹ میں جگہ بنائی۔ راؤنڈ آف 16کے ایک اور میچ میں بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے یوکرین کی الینا سویتولینا کو سات۔پانچ اور چھ۔دو سے مات دی۔