ٹیسٹ سیریز کی تیاری،قومی کرکٹ ٹیم کا پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن

بنگلہ دیش کے خلاف دومیچز کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کی تیاریاں جاری ہیں۔
پنڈی سٹیڈیم میں گرین کیپس کوچز کی نگرانی میں کھیل کے تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم بھی سیریز کے لیے لاہورمیں موجود ہے۔مہمان ٹیم آج سے قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں تین روز پریکٹس کرے گی اور17 اگست کو اسلام آباد آئے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔