لاہور،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا فوڈ ایشیا تجارتی میلے میں خطاب
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کے معیار کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے،جس کے لیے برانڈنگ پر توجہ دینا ہوگی۔ایکسپوسنٹرلاہور میں 16ویں فوڈ ایشیاء تجارتی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی نے کہا ہےکہ برآمدات کو فروغ دیئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔حکو مت پانچ بڑے شعبوں پر توجہ دے رہی ہے ،جس میں برآمدات کا فروغ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ تیس ارب ڈالر کی برآمدات کو سو ارب ڈالر تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عدم برداشت،سیاسی عدم استحکام اورانتشار ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ رہی ہے۔انہوں نے کہ کہ استحکام اورپالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملکی ترقی کا حصول ممکن ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ارشدندیم نے ثابت کیاکہ کامیابی سے وسائل کا کوئی تعلق نہیں ہوتا،محنت اورلگن سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہ پاکستانیوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے،حکومت نوجوانوں کو ہرشعبے میں مواقع فراہم کررہی ہے۔