ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی دوسری کامیابی
ناروے کپ میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے مقامی کلب ’’ وارڈینسیٹ ‘‘ کو شکست سے دیکر دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے حریف ٹیم کو پانچ صفر سے شکست دی۔پاکستانی ٹیم نے پہلے ہاف میں دو گول کئے ۔دوسرے ہاف میں بھی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مزید تین گول کردیئے۔ کاشف نے2،کپتان محمد عدیل،محمد خان اور شاہد انجم نے ایک ایک گول اسکور کیا۔