کوہاٹ: درہ آدم خیل میں گھر میں سیلابی ریلہ داخل،11 افراد جاں بحق

کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل میں گھر میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ریسیکو ون ون ٹوٹوکے مطابق درہ آدم خیل کے علاقے بازید خیل میں گھر کے تہہ خانے میں بارش کا پانی داخل ہونے سے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔مرنے والوں میں چھ بچے، تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں ۔۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔