کرپشن ، بدعنوانی ، فراڈ ، اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے میں ملوث 3 سرکاری اہلکاروں کو گرفتار

اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئے کرپشن ، بدعنوانی ، فراڈ ، اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے میں ملوث 3 سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو 124 ملین روپے کا نقصان پہنچایا ،ملزمان ایسوسی ایٹڈ پریس کارپوریشن آف پاکستان کی پروکیورمنٹ کمیٹی کا حصہ تھے ۔