ایران کے نومنتخب صدرڈاکٹرمسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کل تہران میں ہو گی۔ سپریم لیڈر سیدعلی خامنہ ای نے گزشتہ روز مسعود پزشکیان کی بطورصدر تقرری کی باضابطہ توثیق کی تھی۔ سپریم لیڈرخامنہ ای کی باضابطہ توثیق کے بعد نومنتخب صدر نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اہم ذمہ داری کی ادائیگی کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لانے کے عزم کااعادہ کیا۔