ایتھوپیا ، لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 229ہو گئی،مزید اضافے کا خدشہ

افریقی ملک ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے 2 واقعات میں ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد بڑھ کر 229ہو گئی ہے ۔ یہ و اقعہ جنوبی ایتھوپیا کے ضلع گوفا میں موسلا دھار بارشوں کے باعث پیش آیا۔حکام کے مطابق مٹی سے اب تک 229لاشیں نکالی گئیں ہیں۔ہلاک ہونیوالوں میں خواتین، بچے اور مقامی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔حکام نے ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیاہے کیونکہ ریسکیو حکام اور مقامی لوگ زندہ بچ جانے والے متاثرین کو تلاش کر رہے ہیں۔