آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بلے بازوں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ’’کین ولیمسن ‘‘ آٹھ سو انسٹھ ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہیں۔ انگلینڈ کے ’’جو۔روٹ‘‘840 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور پاکستان کے بابراعظم ساٹ سو اڑسٹھ ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے ایشون 870 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔آسٹریلیا کے ’’جوش۔ہیزل ووڈ‘‘ کی دوسری اور بھارت کے ’’جسپریت۔بمرا‘‘ کی تیسری پوزیشن ہے۔شاہین آفریدی نویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا کے ’’ٹریوس ہیڈ‘‘ ٹاپ بلے باز ہیں۔بابراعظم کو چوتھی اور محمد رضوان کو پانچویں پوزیشن حاصل ہے۔
ٹی ٹونٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید 718 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں