امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کی نیوزبریفنگ

امریکہ نے کہاہے کہ پاکستانی عوام نے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایاہے اور علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ ہمارا مشترکہ مفاد ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن نے ایک پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی فوج پر دہشتگردوں کے حالیہ حملوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہاکہ امریکہ افغان طالبان پر زوردیتا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین دہشت گردحملوں کے لئے استعمال نہ ہو ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا ایک قریبی شراکت دار ہے اور ہم پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے سمیت متعدد اہم معاملات پر کام کر رہے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ ریڈر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں بنوں حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس اورلواحقین سے ہمدردی کااظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا اور پاکستان ماضی میں بھی مل کر کام کر تے رہے ہیں ۔ پاکستان کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان پینٹا گون نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ سکیورٹی کے شعبے میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہے ۔