ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان کی دانشمدانہ ریاستی پالیسی کی تحسین

May 14, 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کی صبروتحمل پر مبنی دانشمندانہ ریاستی پالیسی کو سراہا ہے تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور مفاہمت کو ترجیح دی گئی ہے۔

ترک صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم شہبازشریف کی ایک پوسٹ کے جواب میں جس میں انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ میں ترکیہ کے کردار کی تعریف کی تھی کہاکہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان بھائی چارہ سچی دوستی کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نےکہا کہ ترکیہ پاکستان کے امن و استحکام کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے پاکستانیوں سے دلی محبت کا اظہارکرتے ہوئے اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ ترکیہ کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔