سندھ حکومت کے محکمہ انرجی کی جانب سے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ (SSEP) اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیہون شریف میں مستحق گھرانوں میں سولر ہوم سسٹمز (SHS) کی تقسیم کے حوالے سے پہلے مرحلےکی افتتاحی تقریب کا انعقاد شہباز بینکوئٹ ہال میں کیا گیا.
تقریب میں سابق رکن قومی اسمبلی سردار سکندر علی راہپوٹو اور پی پی پی ضلع جامشورو کے صدر سید آصف علی شاہ نے وزير اعليٰ سندہ کی ہدایت پر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کر کے مستحقین میں سولر ہوم سسٹم تقسیم کیے
