پاکستان کےوزیراعظم نے سنگاپور کے وزیراعظم اور ان کی پارٹی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے ۔
انہوں نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں سنگاپور کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔
شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان سنگاپور کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام اہم شعبوں میں اپنی دیرینہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کاخواہش مند ہے۔