بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

بحریہ نے بحری جنگی جہاز سے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا 350 کلومیٹر رینج والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نظام جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے ساتھ اپنی سمت اور رفتار تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے سینئر افسران ،سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے میں حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔