وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صحافی برادری کیلئے تاریخی اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام ،،، 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ ۔۔۔۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کو جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کی کاروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ملاقات کی۔۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کےلیے فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے جلد پورے کیے جائے۔۔ مریم نواز نے کہا کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں ۔۔صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ انکا حق ہے تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیے جائیں گے۔۔
وزایر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ لاہور پریس کلب کے علاؤہ دیگر لاہور کے صحافیوں سے درخواستیں لی جائیں گی اور اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔