ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کیلئےٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے ۔ٹاسک فورس کو ایف بی آر کےآپریشنز کو کلی طور پر ڈیجیٹائزکر کے اس کے نظام کو بہتر بنانے کا وسیع مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ٹیکس نظام کو جدید بنانے کیلئےحکومت نے 10 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس کا مقصد ایف بی آرکو جامع طور پر ڈیجیٹلائز کرنا ہے ۔ ٹاسک فورس کے اہم مقاصد میں ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے پالیسی کی سطح پر مداخلت، تمام ڈیٹا کی آٹومیشن، سافٹ وئیرحل نافذ کرنا اور صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ساتھ تعاون شامل ہیں ۔ اسی طرح ہول سیلرزاورڈسٹری بیوٹرز کیلئے خودکار سپلائی چین کا نظام نافذ کرنا اور مربوط آٹومیشن کے ذریعے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ترقی بھی اس کا حصہ ہے ۔ حکومتی اقدام کا مقصد ایس آئی ایف سی کے تعاون سے وفاقی اور صوبائی ٹیکس حکام کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے جس سے ایک زیادہ مربوط قومی ٹیکس حکمت عملی تشکیل دی جا سکے گی