وزیر خزانہ کی ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ترکیہ کے وزیر مالیات و خزانہ مہمت شمشیک نے واشنگٹن میں ملاقات کی۔۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات اور کثیر الجہتی تعاون پایا جاتا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کے موجودہ حجم کو بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے۔۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔ ۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں مشترکہ منصوبوں میں شامل ہونے اور سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔