ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس ، 8 نکاتی دستاویز پر مشتمل اعلامیہ منظور

شنگھائی تعاون تنظیم دنیا کی چالیس فیصد آباد ی کا عالمی پلیٹ فارم ۔۔۔۔
تنظیم کے تئیسویں سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد ۔۔پاکستان خطے کے ممالک کے درمیان اقتصادی اور معاشی ہب بن کر عالمی منظر نامے پر سب کی توجہ کا مرکز ۔۔۔۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی تجویز کی تائید کرتے ہوئے معاشی تعاون بڑھانے کیلئےنئی حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس نے 8 نکاتی دستاویز پر مشتمل اعلامیے کی منظوری دےد ی ہے۔تنظیم کے آئندہ سال کے بجٹ سے متعلق امور کی بھی منظوری دی گئی