نیویارک : قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں 77 واں یوم آزادی منا یا گیا

نیویارک میں پاکستان قونصلیٹ جنرل اور یو این مستقل مشن نے پاکستان کا 77 واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبےکیساتھ منایا ۔تقریب میں قونصلیٹ جنرل اور اقوام متحدہ کے مستقل مشن کے افسران اور عملے نے شرکت کی ۔ تقریب میں صدر پاکستان اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستان کو درپیش چیلنجزاور ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے مضبوط سفارتکاری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔