صلاحیتوں کا اعتراف، عالیہ بھٹ ‘ٹائم میگزین’ کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ کی صلاحیتو ں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو ٹائم میگزین کی100 بااثر شخصیات میں شامل کیاگیا ہے۔ ٹائم میگزین نے دنیا کے 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جس میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہے، میگزین میں برطانوی مصنف اور فلمساز ٹام ہارپر نے عالیہ بھٹ کی خوب تعریفیں کیں اور ساتھ ہی اُن کی اداکاری کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

ٹام ہارپر نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ عالیہ بھٹ ایک زبردست ٹیلنٹ ہے، وہ دنیا کی صف اول اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو ایک دہائی سے زائد عرصے سے بھارتی فلم انڈسٹری میں شاندار کام کررہی ہیں۔