وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی کڑی شموزئی، ڈیرہ اسماعیل خان میں دیہی مرکزِ صحت (RHC) پر دھشگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت.

وزیرِ اعظم کا حملے میں دو بچوں، دو خواتین ہیلتھ ورکرز، چوکیدار اور جوابی کاروائی میں دھشتگردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں، نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار.
وزیرِ اعظم کی شہداء کیلئے مغفرت اور انکے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا.
پاکستان سے دھشتگردی کی عفریت کو ختم کرکے دم لینگے. وزیرِ اعظم.
پاکستان سے دھشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان شانہ بشانہ کھڑے ہیں. وزیرِ اعظم.
معصوم بچوں اور عورتوں ہر حملہ کرنے والے بزدل دھشتگرد عناصر کی پشت پناہی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے. وزیرِ اعظم.
ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے دھشتگرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے. وزیرِ اعظم