پاکستان ،آذربائیجان کےدرمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات موجود ہیں،اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی روابط اور توانائی کے شعبے میں آزر بائیجان کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتا ہے۔ وزارت خارجہ اسلام ا ٓباد میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کے ہمرا ہ نیو ز کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کیلیے جغرافیائی طور پر اہم ملک ہے۔