امریکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشت گردی بے نقاب

واشنگٹن: امریکہ میں مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمیاں ایک بار پھر بے نقاب ہوگئیں،سکھ رہنماء گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی۔
امریکی عدالت میں بھارتی جاسوسوں کے نیٹ ورک کے خلاف شکنجہ کسا جا رہا ہے،امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ نے بھارتی حکومت کے لیے کام کرنے والے ایجنٹ کی نشاندہی کر دی، تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی ایجنسی کے لیے کام کرنے والے ایک اور ایجنٹ وکاش یادو کا نام بھی اس سازش میں شامل ہے۔