امریکی صدر کا تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد ممالک سے امریکہ میں درآمد ہونے والی اشیا پر نئے ٹیرف کے نفاذ کا اعلان
امریکی صدر نے چین پر34 فیصد،یورپی یونین پر 20،ویتنام 46،بھارت 26،جاپان24،برطانیہ 10،پاکستان 29، بنگلہ دیش پر 37،سری لنکا پر 44،ملیشیا پر 24،جنوبی کوریا پر 25اورجنوبی افریقہ پر 30فیصدٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔اور اس کے علاوہ سوئٹزرلینڈ پر 31 فیصد، برطانیہ پر 10 فیصد، ناروے پر 15 فیصد، یوکرین پر 10 فیصد اور سربیا پر 37 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا-
یہ نئی شرح تقریباً 100 ممالک کو متاثر کرے گی، جن میں سے 60 ممالک کو زیادہ درآمدی ٹیکس کا سامنا کرناپڑے گا
وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج ہماری اقتصادی آزادی اورخوشحالی کا دن ہے ،تجارتی شراکت داروں پرجوابی ٹیرف عائد کرر ہے ہیں ،محصولات سے حاصل شدہ رقم کو اپنے ٹیکسوں اورقرضوں کو کم کرنے کیلئے استعمال کریں گے اس کے علاوہ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ تمام ممالک سے درآمدات پر 10 فیصد کا یکساں ٹیکس عائد کررہا ہے یہ پانچ اپریل سے نافذالعمل ہو گا جبکہ بعض ممالک کے لیے زیادہ ڈیوٹی کا نفاذ 9 اپریل سے ہو گا، اسی طرح ہر قسم کی غیرملکی ساختہ گاڑیوں کی درآمد پر بھی 25 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جو کمپنیاں اپنی اشیاء امریکہ میں تیار کرتی ہیں ان پر کسی بھی قسم کا ٹیرف عائد نہیں کیا جائے گا، اگر آپ اپنی مصنوعات یہاں امریکہ میں بناتے ہیں تو آپ پر ٹیرف کا اطلاق نہیں ہو گا۔