ظالم زمیندار نے فصل میں داخل ہونے پراینٹیں مار مار کر بکریوں کی ٹانگیں توڑ ڈالیں

پولیس نے مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا، بااثراور ظالم زمیندار کو گرفتارکرکےانصاف دیاجائے، بکریوں کا مالک
ایک رپورٹ کے مطابق وہاڑی میں مقامی زمیندار نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے فصل میں داخل ہونےوالی بکریوں کی ٹانگیں توڑ ڈالیں۔

بکریوں کے مالک نے بتایا ہے کہ بکریاں 26 ڈبلیو پی کے زمیندار اللہ یار کے کھیتوں میں داخل ہوئی تھیں جس نے بے زبان جانوروں پر ظلم اور بے رحمی کی انتہا کرتے ہوئے اینٹیں مار مار کر ان کی ٹانگیں توڑ ڈالیں۔

متاثرہ شخص کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹرز نے بکریوں کی ٹانگیں اینٹوں سے توڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔ بکریوں کے مالک کے مطابق پولیس تھانہ صدر کو صورت حال سے آگاہ کیا گیا ہے مگر نہ مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزم کو گرفتارکیا گیا۔

بکریوں کے مالک غریب محنت کش کا کہنا ہے کہ بااثر اور ظالم زمیندار کو گرفتار کر کے انصاف دیا جائے۔