پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لبنان میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لبنان چھوڑ دیں۔

پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لبنان میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لبنان چھوڑ دیں۔
لبنان میں پاکستانی شہریوں کے لیے دفترخارجہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، حکومت پاکستان نے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، پاکستانی حکومت نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی لبنان کے سفر سے گریز کریں، لبنان میں رہنے والوں کو خاص طور پر انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ لبنان میں مقیم پاکستانی بیروت میں سفارتخانے سے رابطے میں رہیں، پاکستانی سفارتخانہ بیروت کے رابطہ نمبرز اور ای میل ایڈریس بھی جاری کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ گروپ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے لبنان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری کو چار درجے تک بڑھا دیا، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔